English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھربھجوا کرچھوڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

القمر

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ نظام کو نہیں مانتے اور ہم سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھربھجوا کرچھوڑیں گے۔ 

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 70 سال میں ہم صاف وشفاف الیکشن نہیں کراسکے، یہ کس قسم کی آزادی ہے جہاں نہ سیاست آزاد ہے اور نہ صحافت، ہمارا میڈیا بھی سلیکٹڈ ہے جہاں بھارتی پائلٹ سمیت دہشتگردوں کے انٹریوز تو چل سکتے ہیں لیکن ملک کے سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا انٹریو نہیں چل سکتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم نالائق ہے، عوام کا سلیکٹڈ نہیں ہے، عوام دشمن سلیکٹڈ حکومت عوام پر بوجھ ڈالتی ہے، عوام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ نظام کو نہیں مانتے اور صرف اور صرف جمہوریت مانگتے ہیں، عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے،  پیپلزپارٹی ہرجمہوری اقدام میں اپوزیشن کے ساتھ ہو گی، سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھربھجوا کر چھوڑیں گے، جب کہ کٹھ پتلی کے دور میں کشمیرپر تاریخی حملہ ہورہا ہے اور ہمارا سلیکٹڈ وزیراعظم کہتا ہے کہ میں کیا کروں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے