English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بینظیر قتل کیس؛ پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

القمر

 راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد اور بنک اکاؤنٹس میں موجود تمام رقم ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے بینظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے اشتہاری ملزم پرویز مشرف کی جائیداد اور بنک اکاؤنٹس میں موجود تمام رقم ضبط کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اسلام آباد اورمکران میں ایک ایک پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے سمیت پرویزمشرف کے خلاف کیس بھی داخل دفتر کردیا، اس موقع پر عدالت نے ملزم پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے  دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے