English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن جان لے فوج غیرجانب دار ادارہ ہے، ترجمان پاک فوج

القمر

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جان لے کہ فوج غیر جانب دار ادارہ ہے سڑکوں پر آکر الزام تراشی کرنا اچھا فعل نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جان لے کہ فوج غیر جانب دار ادارہ ہے، پاک فوج کسی جماعت کے بجائے جمہوری طور پر منتخب حکومت کے ساتھ ہے اور حکومت کو آئین کی حدود میں رہ کر سپورٹ کررہی ہے۔

فوج نے الیکشن میں آئینی اور قانون ذمہ داری پوری کی اور ہمارا تعاون جمہوری طور پر منتخب حکومت کے ساتھ ہوتا ہے، فضل الرحمن واضح کریں ان کا اشارہ کس طرف ہے؟ فضل الرحمن کا ریفرنس عدالتوںِ، فوج یا الیکشن کمیشن کی جانب ہے؟ فوج نے الیکشن میں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کی، اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ فوج پر الزام تراشی کرنے کے بجائے متعلقہ اداروں کے پاس جائے یوں سڑکوں پر آکر الزام تراشی کرنا اچھا فعل نہیں، ملک کسی انتشار کا شکار ہوا تو یقیناً ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سینئر سیاست دان ہیں، انہیں پتہ ہے کہ پاکستان نے پچھلے 20 سال میں بہت مشکل وقت گزارا ہے، ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ اس وقت بھی لائن آف کنٹرول پر کشیدگی جاری ہے،ایل او سی پر اس وقت بھی جوان اور شہری شہید ہورہے ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو اس کو منہ توڑجواب دیا گیا، ردالفساد آپریشن بھی مکمل طور پر جاری ہے، خیبر پختون خوا اور قبائل علاقوں میں بحالی کا عمل جاری ہے جب کہ فوج قیام امن کے لیے ملک بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے