English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوسرا سمندری طوفان قریب آگیا ٗ کیماڑی اور اس کے اطراف میں جزیرے ڈوبنے کا خطرہ

سمندری طوفان ’’ماہا‘‘کے آنے خبروں کے بعد کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں شہری خوف وہراس کا شکار ہوگئے
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ٗ سمندری طوفان کراچی سے صرف200کلومیٹر کی دوری پر ہے ٗ ذرائع
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میںدوسرا سمندری طوفان ماہا بھی سر پر پہنچ گیا ‘ کلفٹن ‘ ڈیفنس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کیماڑی اور اس کے اطراف میں جزیرے ڈوبنے کا خطرہ ۔نقل مکانی شروع ہو گئی ۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’ماہا‘ کراچی سے 200 کلومیٹر قریب آگیا اور کراچی کے جنوب مشرق میں 1400 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے نئے سمندری طوفان ماہا کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی تھی اور بتایا تھا کہ بحیرہ عرب میں ایک اور سمندری طوفان ماہا بن گیا ہے، جو اگلے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح تک کا کراچی سے فاصلہ 1600 کلومیٹر تھا تاہم اب سمندری طوفان ماہا کراچی سے مزید 200 کلومیٹر قریب آگیا ہے اور کراچی کے جنوب مشرق میں 1400 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ’کیار‘ کراچی سے 130 کلومیٹر مزید دور چلا گیا، آج دن کے وقت طوفان ’کیار‘ کراچی سے 1030 کلومیٹر کی دوری پر تھا، کیار آج رات گئے تک طوفان سے ہواکے کم دباؤ میں تبدیل ہوسکتا ہے، قوی امکان ہے کہ کیار کل صومالیہ کے ساحلی علاقے کے سمندر میں ختم ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے