ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور کو ادب کے تخلیقی شہروں میں شامل کرلیا گیا

لاہور: یونیسکو نے صوبائی دارالحکومت کو ادب کے تخلیقی شہروں میں شامل کرلیا۔

کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ چند ماہ سے جاری ہماری کاوشوں کو کامیابی حاصل ہوگئی ہے اور عالمی ادارے یونیسکو نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ادب کے تخلیقی شہروں میں شامل کرلیا ہے اور اس حوالے سے یونیسکو کا تصدیقی خط اور ای میل مجھے موصول ہوگئی ہے۔

آصف لودھی نے کہا ہے کہ لاہور میں ہر دم نمو پاتے ادب کی بے حد توقیر ہوئی ہے، ادب کے عالمی تخلیقی شہروں میں شمولیت بہت بڑا اعزاز ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں