English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی توہین عدالت نوٹس پر فردوس عاشق کی مکمل حمایت

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس معاملے پر عدالت نے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو طلبی کا نوٹس جاری کیا وہ پریس کانفرنس حکومتی پالیسی کے مطابق اور میری ہدایت پر کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کے نوٹس پر وزیراعظم عمران خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس معاملے پرعدالت نے معاون خصوصہ اطلاعات کو طلبی کا نوٹس جاری کیا وہ پریس کانفرنس حکومتی پالیسی کے مطابق کی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان ہوتے ہوئے حکومتی بیانیے کو عوام تک پہنچانا معاون اطلاعات کی ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان نے جو کہا وہ میری ہدایات کے مطابق تھا۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل اور بیرسٹر بابر اعوان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فردوس عاشق اعوان  قانونی رہنمائی فراہم کریںا اور وزیرقانون بھی عدالت میں پیشی سے متعلق قانونی معاونت فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے