ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات، افغان ناظم الامور کی طلبی

اسلام آباد: افغانستان میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے جس پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جارہا ہے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا ہے، اس سلسلے میں افغان وزارت خارجہ اپنی خفیہ ایجنسی کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار سفارت کاروں کی گاڑیاں روک کرغلط زبان استعمال کرتے ہیں،  تمام سفارت کاروں کو نقل وحرکت کے دوران روکا جاتا ہے اور ہراساں کرنے کے واقعات گھر سے لے کر سفارت خانے اور واپسی کے راستے میں پیش آرہے ہیں۔

افغان ناظم الامور کی طلبی، دفتر خارجہ کا احتجاج

دوسری جانب پاکستان نے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی کے سفارتی عملے کی سیکیورٹی پر شدید خدشات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ گزشتہ 2 روز سے پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، سفارت خانے کی طرف آنے والے سفارتی عملے کی گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر ماری گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت ہراساں کرنے کے واقعات کی فوری تحقیقات کرے اور پاکستانی سفارت کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں