English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

این آر او دینا ملک سے غداری ہوگا ٗ عمران خان

NO. N.R.O ….NO COMPROMISE
یہ لوگ میرے منہ سے صرف 3الفاظ سننا چاہتے ہیں ان کو کبھی این آر او نہیں دونگا ٗ وزیراعظم
وزیراعظم نے آج اجلاس طلب کرلیا ٗ اتحادی جماعتوںکے دھرنے پر حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جائیگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ میرے منہ سے صرف 3 لفظ این آر او سننا چاہتے ہیں، لیکن ان کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا، میں ان کو کبھی این آر او نہیں دوں گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک بیان میں انہوں نے پھر صاف صاف کہہ دیا کہ نو این آر او، نو کمپرومائز اور کسی کا نام لیے بغیر حزب اختلاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جب تک ان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ملک ترقی کی راہ پر نہیں آسکتا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت آج وزیراعظم ہائوس میں ہوگا جس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں اپوزیشن دھرنے پر حکومتی اقدامات سے آگاہ اور مذاکراتی کمیٹی کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے