English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوامی حقوق کی جدوجہد کیلئے ایک تابوت پنجاب سے بھی نکلنا چاہیے‘نواز شریف

عوامی حقوق کی جدوجہد کیلئے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے کتنے تابوت نکلے ہیں
اس مقصد کو پانے کیلئے اگر پنجاب سے میرا تابوت نکلے تو مجھے فخر ہو گا‘سابق وزیراعظم
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی حقوق کی جدوجہد کیلئے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے کتنے تابوت نکلے ہیں اس مقصد کو پانے کیلئے اگر پنجاب سے میرا تابوت نکلے تو مجھے فخر ہو گان سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کی جدوجہد کیلئے ایک تابوت پنجاب سے بھی نکلنا چاہیے۔ واضح رہے کہ نوازشریف اس وقت سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ انہیں بیرون ملک علاج کی پیشکش کی جارہی ہے جسے وہ قبول کرنے سے انکاری ہیں۔غیرملکی جریدے کے مطابق جب نوازشریف سے عزیزو اقارب نے اصرار کیا کہ وہ علاج کیلئے باہر چلے جائیں تو نوازشریف نے جواب دیا کہ عوامی حقوق کی جدوجہد کیلئے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے کتنے تابوت نکلے ہیں اس مقصد کو پانے کیلئے اگر پنجاب سے میرا تابوت نکلے تو مجھے فخر ہو گا۔گزشتہ دنوں بھی نوازشریف نے کمرے میں موجود ڈاکٹر سے ٹیسٹ کی رپورٹس کے بارے میں استفسار کیا جس پر ڈاکٹر نے جواب دیا کہ امید ہے دیر رات اڑھائی بجے تک موصول ہوں گی ، نوازشریف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’ڈاکٹر صاحب ، میں الیکشن دے نتیجے دی گل نہیں کر ریہا‘‘ (الیکشن کے نتیجے کی بات نہیں کر رہا )۔ وہاں موجود سب قہقہے لگا کر ہنس پڑے لیکن ڈاکٹر کی آنکھیں نم تھیں انہوں نے معذرت کی جس پر نوازشریف مسکرائے اور بولے ’’ کمال کر دے او ڈاکٹر صاحب ‘‘(کمال کرتے ہیں ڈاکٹر صاحب )، ’’ تواڈا کی قصور اے ‘‘ (آپ کا کیا قصور ہے )۔ نوازشریف نے یہ جملہ بار بار دہرایا۔ جریدے کے مطابق نوازشریف کی پوری فیملی نے ان سے التجا کی کہ وہ علاج کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے رضا مند ہو جائیں جن میں ان کے بچے اور دیگر خواتین رشتہ دار بھی شامل تھیں ، ان کی اکلوتی بہن کوثر کو تو سب جانتے ہیں ، انہیں بھی نوازشریف کو والدہ کے ہمراہ بیرون ملک علاج کروانے کیلئے جانے کی گزارش کرنے کا کہا گیا ،جنہیں سب آپا جی کے نام سے پکارتے ہیں۔ لیکن سابق وزیراعظم نے انکار کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے