English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ڈینگی وائرس بے قابو، مزید 2شہری جان کی بازی ہار گئے

لیاقت آباد کی رہائشی زاہدہ کوثر نجی ا سپتال میں زیر علاج تھی‘النور سوسائٹی میں7 ماہ کا بچہ ڈینگی وائرس کے باعث دم توڑ گیا
صورتحال قابو سے باہر، سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیںکررہے‘ذرائع
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں صوبائی حکومت کی غفلت کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ دو مذیر مریضوں کی اموات ہو گئیں۔لیاقت آباد کی رہائشی 55 سالہ زاہدہ کوثر نجی سپتال میں زیر علاج تھیں۔ فیڈرل بی ایریا النور سوسائٹی میں سات ماہ کا بچہ بھی ڈینگی وائرس کے باعث نجی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ وزیر صحت سندھ سے سوال ہوا تو کہنے لگیں کہ بارش سے پہلے اسپرے ہونا چاہیے تھا، مگر اب شہری احتیاط کریں۔کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 188 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال ڈینگی وائرس 28 افراد ہمیشہ کی نیند سو چکے ہیں۔ کراچی میں نومبر کے تین روز کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 515 افراد نے ہسپتالوں کا رخ کیاجبکہ رواں سال اب تک 9 ہزار 451 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے، مگر سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کے خاتمے کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے