English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا‘ متاثرہ بچوں کی تعداد 9ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد9ہوگئی ہے۔پولیو سے متاثرہ بچہ ادارہ برائے امراض اطفال میں دم توڑ گیا۔رواں سال ملک بھر میں پولیو کے 81 کیسز سامنے آچکے ہیں۔سندھ کے ضلع سجاول کارہائشی 36ماہ کاامان عمر گردوں کے امراض میں مبتلا رہنے کے بعد این آئی سی ایچ کراچی میں انتقال کرگیا۔امان کے انتقال سے پہلے ٹیسٹ کرائے گئے تو پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق سندھ بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد نو ہوگئی جبکہ ملک بھرمیں پولیو کیسز کی تعداد81 تک پہنچ گئی ہے۔کراچی میں معطل انسدادا پولیو کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ پہلے ہی کیا جاچکاہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے مطابق 16 دسمبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی جس میں رہ جانے والیبچوں تک رسائی کویقنی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے