ایسے تمام افراد اپنے اپنے سفارتخانوں سے رابطہ کرکے وطن واپس جاسکیں گے اور پھر کبھی سعودی عرب نہیں آسکیں گے
پاکستانی سفارتخانے نے بھی اپنے ہم وطنوں کو فوری طور پر رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے
ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، پاکستانی سفارت خانے نے بھی ہم وطنوں کو رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد اب غیر قانونی طور پر مقیم افراد سفارتخانوں کے ذریعے اپنے ممالک جاسکیں گے۔ ویلفیئر اتاشی محمود لطیف نے کہا ہے کہ اسکیم کے تحت وطن جانے والے افراد پھر سعودی عرب نہیں آسکیں گے، اس ضمن میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی غیر قانونی طور پر مقیم ہم وطنوں کو رابطے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محمود لطیف کا کہنا تھا کہ سفارت خانے کے رابطے پر ہی جیل حکام قیدیوں کو واپس بھیجیں گے اور یہ افراد سفارت خانوں کے ذریعے اپنے ممالک جاسکیں گے۔

