ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 6 نومبر کو کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جو کہ چپ تعزیہ جلوسوں کے سلسلے میں عائد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے تحت کراچی کے علاوہ حیدرآباد، لاڑکانہ، خیرپور، سکھر، میرپور خاص، جامشورو، شہید بےنظیر آباد، نوشہرو فیروز میں بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جب کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق کراچی کے تمام اضلاع پر ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں