English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا بارش کے باعث دھرنے کے شرکاء کی مشکلات کا نوٹس                  

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بارش کے باعث دھرنے کے شرکاء کی مشکلات کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات اسلام آباد میں بارش کے بعد دھرنے میں شامل شرکاء کی مشکلات میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کے مقام پر جانے کی ہدایت کی ہے، سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے دیکھیں دھرنا شرکاء کو کس قسم کی مدد کی ضرورت ہے، چیئرمین سی ڈی اے حالات دیکھ کر بتائیں کہ دھرنا شرکاء کو کیا ریلیف یا مدد مہیا کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کا دھرنا 7 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے اور اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ساتھ موسمی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ تیز ہوائیں چلنے سے متعدد خیمے اکھڑ گئے جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں نے پولیس کے کنٹینرز میں پناہ لی تو بعض شرکا کو رات میٹرو اسٹیشن میں گزارنی پڑی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے