English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی رہائی کے روبکار جاری

القمر

 لاہور: احتساب عدالت نے مریم نواز کی رہائی کے روبکار جاری کردیے ہیں۔

چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے وکیل احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور جج امیر محمد خان کے روبرو مریم نواز کے ایک ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرائے جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔

مریم نواز کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد احتساب عدالت نے مریم نواز کی رہائی کے روبکار جاری کردیے جس کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما کوٹ لکھپت جیل لیکر روانہ ہوگئے ہیں جہاں روبکار جمع کرانے کے بعد مریم نواز کو رہا کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی پیر کے روز درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے