سابق وزیر اعظم اپنے بھائی کی جگہ شاہد خاقان کو اہم ذمہ داریاں سونپنے والے ہیں
مریم نواز عدالتوں سے کلین چٹ ملنے کے بعد سیاست کریں گی، سینئرصحافی کا دعویٰ
مولانا فضل الرحمن کا سافٹ وئیر تبدیل ہوگیا جو وائرس تھا وہ ڈلیٹ کردیا گیا ہے‘ صابر شاکر
نیا سافٹ وئیر ڈال دیا گیا اب انہوں نے فوج کیخلاف بات کرنا چھوڑ دیا ہے‘ ویڈیو بیان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے شہباز شریف سے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سینئرصحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف کی جگہ شاہد خاقان عباسی کو اہم ذمہ داریاں سونپنے والے ہیں، مریم نواز عدالتوں سے کلین چٹ ملنے کے بعد سیاست کریں گی۔ صابر شاکر نے مزید کہا ہے کہ اب شاہد خاقان عباسی کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ مولانا کا سافٹ وئیر تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مولانا کے سافٹ وئیر میں جو وائرس تھا وہ ڈلیٹ کردیا گیا ہے، نیا سافٹ وئیر ڈال دیا گیا ہے اسی لیے انہوں نے فوج کے خلاف بات کرنا چھوڑ دیا ہے اور اب وہ فوج کی تعریف کر رہے ہیں اور انہوں نے فوج کی قربانیوں کا زکر بھی کیا اور انکی تعریف بھی کی ہے۔صابر شاکر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا جو دھرنہ بہت زوروشور سے شروع ہوا تھا اب اس میں سے تشدد کا مادہ نکل چکا ہے اور اب یہ پرامن ہو گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس کا اختتام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس کیلئے ماحول بنایا جارہا ہے۔ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنا اسی کی کڑی ہے۔ اب ان کا منصوبہ ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد لا کر ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے۔صابر شاکر نے بتایا کہ ان ہاؤس تبدیلی اس وقت تک نہیں لاجاسکتی جب تک حکومت کی اتحادی جماعتوں میں سے کم از کم دو جماعتیں حکومت کا ساتھ نہ چھوڑ دیں۔سینئر صحافی نے کہا کہ اپوزیشن نے اسٹبلیشمنٹ سے کہا ہے کہ آپ پیچھے ہو جائیں پھر ہم جانیں اور ہمارا کام جانے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شریف خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاست میں فی الحال کوئی عمل دخل نہیں کرنا جبکہ شاہد خاقان عباسی کو رہائی مل جائے گی اور وہ پارلیمنٹ میں اہم قردار ادا کریں گے۔ میاں نواز شریف، شاہد خاقان عباسی کو اہم ذمہ داری سونپ دیں گے۔ پیپلز پارٹی بھی اسٹبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔

