English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن جماعتوں کا صدر عارف علوی کے مواخذے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ

صدرِ مملکت نے غیر قانونی طور پر الیکشن کمیشن کے دو ممبران مقرر کیے اور عدالت نے انہیں معطل کردیا
نون لیگ نے آج اس سلسلے میں دیگر جماعتوں سے مشاورت کا اعلان کردیا‘محسن رانجھا کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن جماعتوں نے صدرِ مملکت عارف علوی کے مواخذے کے لئے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھانے کہا ہے کہ صدرِ مملکت نے غیر قانونی طور پر الیکشن کمیشن کے دو ممبران مقرر کیے اور عدالت نے انہیں معطل کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کل اس سلسلے میں دیگر جماعتوں سے مشاورت کرے گی جس کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے