English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کالعدم تنظیموں کی ایمبولینسز تحویل میں لینے کا فیصلہ

حکومت نے کسٹم کلیئرنس دستاویزات اور ایکسائز رجسٹریشن کی جانچ پڑتال بھی شروع کردی ہے
ایف آئی اے کی شرائط پر عملدرآمد کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ ایکسائز سے کوائف طلب کرلئے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پر عمدرآمد کے حوالے سے کالعدم تنظیموں اور ان کی ذیلی فلاحی تنظیموں کے زیر استعمال امپورٹ کی جانے والی غیر ملکی ساختہ گاڑیوں بالخصوص ایمبولینسز کی کسٹم کلیئرنس دستاویزات اور ایکسائز رجسٹریشن کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ ایکسائز سے کوائف طلب کیے جو محکمہ نے گزشتہ روز فراہم کر دیے ہیں جبکہ ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کے وقت پیش کردہ کسٹم کلیئرنس دستاویزات کی تصدیق کے لیے کسٹم حکام سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی ہدایات پر حکومت نے کالعدم تنظیموں کے اثاثوں، بنک اکائونٹس اور گاڑیوں کے حوالے سے کارروائی شروع کر رکھی ہے اور انہیں سرکاری تحویل میں لیا جارہا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک کالعدم تنظیم (جس کا ہیڈ کوارٹرز مریدکے میں ہے) کے اثاثہ جات ضبط کرنے کی کارروائی کے دوران مختلف شہروں کے ڈپٹی کمشنرز نے محکمہ داخلہ کو یہ رپورٹس ارسال کی ہیں کہ مذکورہ تنظیم اور اس کی ذیلی فلاحی تنظیم کے نام پر رجسٹرڈ 30 سے زائد گاڑیاں حکومت کے سپرد نہیں کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے