English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپنے والد کی سلامتی کیلئے گردن بھی کٹوا سکتی ہوں، مریم نواز

ساری سیاست کو ایک طرف رکھ دیں، سوچیں بیٹیاں ماں باپ کیلئے کتنی جذباتی ہوتی ہیں
یہ بیٹیوں والے جان سکتے ہیں‘ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مریم نواز کی آف دی ریکارڈ گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، جو علاج پاکستان میں میسر تھا وہ فراہم کیا گیا اب ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ، پوری دنیا میں جہاں بھی ان کا علاج ممکن ہے انہیں ضرور جانا چاہیے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بھی نواز شریف کو باہر جا نے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ہمارے میڈیکل بورڈ نے بھی یہ تجویز دی ہے۔،نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اور پوری دنیا میں جہاں بھی ان کا علاج ممکن ہے انہیں علاج کرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہو گی کہ میں نواز شریف کے ساتھ جائوں لیکن اس وقت میرا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے۔اگر وہ علاج کے لئے چلے جائیں اور میں نہ جا سکوں تو میرے لئے بڑا مشکل ہوگا۔اس وقت تو نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے انتظامات کو چچا شہباز شریف دیکھیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاست پوری زندگی چلتی رہے گی، میں ایک سال پہلے اپنی ماں کو کھو چکی ہوں، والدین دوبارہ نہیں ملتے۔اس وقت میری پوری توجہ اپنے والد کی صحت پر مرکوز ہے ، میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نواز شریف کیلئے جو علاج پاکستان میں میسر تھا وہ فراہم کیا گیا اوراب ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں، نو ازشریف کو سپیشلائزڈ سنٹر میں جانا چاہیے ، وہیں بیماری کی تشخیص ہو سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے