ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دکی میں پولیس کلرک نے اپنی ماں، بہن اور اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی

دکی: پولیس کلرک نے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کرکے ماں بہن اور اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں محکمہ پولیس میں جونئیر کلرک نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے ماں، بہن اور بیوی کو قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور چاروں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم گھریلو تنازع سمیت دیگر پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں