English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رائیونڈ اجتماع سے واپس آنے والی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

القمر

ایبٹ آباد: رائیونڈ اجتماع سے واپس آنے والے افراد کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔

حویلیاں کے قریب اعظم آباد کے مقام پر تیزرفتار ٹرک نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تمام جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایبٹ آباد کے علاقے ملک پورہ سے ہے اور وہ سب اجتماع سے واپس ایبٹ آباد آ رہے تھے۔ پولیس نے ٹر ک ڈرائیور کے خلاف تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے