ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمسن گھریلو ملازمہ سینے پر گولی لگنے سے ہلاک

ضلع گوجرانوالہ کے شہر وزیرآباد میں گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔

وزیرآباد کے نواحی گاؤں ڈیرہ دین محمد میں 13 سالہ مریم مقامی شہری رانا مستنصر بوبی کے گھر ملازمہ تھی اور سینے پر گولی لگنے سے ہلاک ہوئی۔

مریم 7 روز قبل ہی شیخوپورہ سے کام کاج کے لیے وزیرآباد آئی تھی اور مالکان نے دعویٰ کیا کہ مریم نے خودکشی کی ہے۔ بچی کے والدین نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کرتے ہوئے مجسٹریٹ کو تحریری بیان جمع کرادیا۔

پولیس نے بیانات لینے کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین مالک مکان سے ملے اور پھر مجسٹریٹ کے سامنے قانونی کارروائی نہ کرنے کا بیان دے ڈالا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں