English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدین؛ چنگچی رکشا کو بچاتے ہوئے کار کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

القمر

بدین: بدین میں تیز رفتاری کے باعث ایک کار کھائی میں جاگری جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدین کے علاقے راجو خانانی روڈ پر تیز رفتار کار کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور دو کمسن بچیاں بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ چنگچی رکشا کو بچاتے ہوئے پیش آیا اور تیز رفتار کار روڈ کے ساتھ  بھری ہوئی پانی کی کھائی میں گری نتیجے میں کار میں سوار افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے