اسلام آباد: گلوکار فخر عالم نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنی کتاب ’’مشن پرواز، فخر عالم میکنگ ہسٹری‘‘ بھی پیش کی۔
سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور فخر عالم کی یہ ملاقات گلوکار کے دنیا کے گرد تاریخی سفر کے پس منظر میں ہوئی۔ فخر عالم نے ایئر چیف کے تعاون اور مشورے کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت وہ ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اس غیر معمولی کارنامے کی تعریف کرتے ہاوئے ایئر چیف نے کہا کہ یہ کوشش دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ اس موقع پر فخر عالم نے ایئر چیف کو اپنی کتاب ”مشن پرواز، فخر عالم میکنگ ہسٹری” بھی پیش کی۔
We discussed about space travel, flight schools, restructuring Pakistan Civil Aviation the heroics of our heroes of the skies on 27th Feb. I am proud of Pakistan Air Force. It was my childhood dream to be a fighter pilot. I guess I would have to settle for slower airplanes. pic.twitter.com/663spqMpim
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) November 11, 2019
فخر عالم نے ٹویٹر پر سربراہ ایئر چیف مارشل کے ہمراہ کچھ تصاویر بھی شیئر کیں ساتھ ہی انہوں نے ملاقات کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خلائی سفر، فلائٹ اسکول، سول ایوی ایشن کی تنظیمِ نو اور 27 فروری کو اپنے ہیروں کی جانبازی اور صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا۔
Pakistan I proudly share this moment in our HISTORY with all of YOU, when one of YOU completed the 1st ever global circumnavigation by a PAKISTANI…I hope you will remember this last touch down of #MissionParwaaz cherish this moment. I hope you all are proud of me. pic.twitter.com/8yHuiNhAcH
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) November 5, 2018
فخر عالم نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ میرا بچپن سے ہی فائٹر پائلٹ بننے کا خواب تھا لیکن میرے خیال میں میری جو صلاحیتیں ہیں وہ کم رفتار طیاروں کے لیے ہیں۔
واضح رہے کہ فخر عالم نے گزشتہ سال شروع کئے جانے والے مشن پرواز کی شروعات امریکا کے ایئر پورٹ ٹمپا فلوریڈا سے شروع کیا اس 23 روز سفر میں انہوں نے 22 ممالک کا سفر طے کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
