English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیٹ بینک کی 5 ہزار کے نوٹ منسوخ کیے جانے کی خبروں کی تردید

القمر

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار کے نوٹ کی منسوخی کی اطلاعات کی تردید کردی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے 5 ہزار کے نوٹ کی منسوخی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5  ہزار روپے کے نوٹ کی منسوخی کی کوئی تجویز نہیں دی، کرنسی نوٹ کی منسوخی کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔

واضح رہے کہ عوام میں یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ حکومت کو پانچ ہزار کا نوٹ بند کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر حکومت نے یہ نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد اس حوالے سے احکامات جاری ہونے کا امکان ہے تاہم اسٹیٹ بینک کے اس بیان سے افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے