English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا نے مریم نواز کو اپنے والد کے ساتھ بیرون ملک جانے سے روک دیا

حکومت جانے والی ہے اس لئے آپ باہر نہ جائیں‘فضل الرحمن کا مریم نواز کو مشورہ
سربراہ جے یو آئی ف کی درخواست پر حکومت اوراپوزیشن کے مذاکرات خفیہ کردیئے گئے ‘ذرائع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کو اپنے والد کے ساتھ بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امیرجمعیتِ علمااسلام ف مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت جانے والی ہے اس لیے آپ نہ باہر نہ جائیں۔ دوسری جانب ولانا فضل الرحمان نے 31 اکتوبر سے اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا ہے، ان کی جانب سے پیر کے روز اپنے کارکنوں میں ایک ہفتے کا راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لمبی منصوبہ بندی کرکے آئے ہیں،جے یو آئی اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے مابین مذاکرات وقفے وقفے سے جاری ہیں لیکن اصل ڈیڈ لاک وزیر اعظم کے استعفیٰ پر ہے۔یہ بھی کہاجارہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات خفیہ کردیئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی کیجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا مولانافضل الرحمان کے مابین خفیہ رابطے جاری ہیں۔ مولانافضل الرحمان کی درخواست پرملاقاتوں کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے رابطوں کا مکمل ٹاسک مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی کو دے دیا ہے۔اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مذاکراتی ٹیم رہبرکمیٹی سے ملاقات کرے گی۔ آج منگل کوآزادی مارچ پر بریک تھروکا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت اپوزیشن کو عام انتخابات 2018کی تحقیقات کی پیشکش کرچکی ہے اور اب حکومت کو صرف اپوزیشن کے جواب کا انتطارہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے