English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا کوخود معلوم نہیں وہ کیوں بیٹھے ہیں گورنر سندھ

استعفے پر کوئی نہیں بات ہوگی، حکومتی پالیسیوں اور ترجیحات پر بات ہوسکتی ہے، عمران اسماعیل
گورنر ہائوس سندھ میں انسداد ڈینگی آگاہی کیمپ اور فری ٹیسٹنگ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہائوس میں انسدادڈینگی کے سلسلے میں آگاہی کیمپ اور فری ٹیسٹنگ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ استعفیٰ پر کوئی بات نہیں ہوگی حکومتی پالیسیوں اور ترجیحات پر بات ہوسکتی ہے ‘مولانا کو خود علم نہیں کہ وہ کس لئے وہاں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ انسداد ڈینگی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے وفاق سے اس سلسلے میںکوئی مدد چاہئے تو حاضر ہے۔ ٹڈی دل کے بارے میں کئے گئے سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹڈی دل کا حملہ ایک قدرتی آفت ہے حکومت سندھ اس کے انسداد کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اوروفاق اس سلسلے میں ہم ہر ممکن تعاون کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے