English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان حکومت کا انس حقانی سمیت 3طالبان رہنماؤں کو رہا کرنے کا اعلان

القمر

کابل/ ہرات (خبر ایجنسیاں) افغان حکومت نے مغوی غیر ملکی شہریوں کے بدلے میں انس حقانی سمیت3 طالبان رہنماؤں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے 3 عسکریت پسند رہنماؤں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں انس حقانی، حاجی ملی خان اور حافظ راشد شامل ہیں۔ انس حقانی کا خطے کے خطرناک ترین ’حقانی گروپ‘ کے اعلیٰ ترین رہنماؤں میں شمار ہوتا ہے جبکہ حاجی ملی خان اور حافظ راشد کا تعلق طالبان سے ہے۔ ان کی رہائی کے عوض طالبان کی جانب سے 2 غیر ملکی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن میں سے ایک کا تعلق امریکا اور دوسرے کا آسٹریلیا سے ہے۔امریکی کا نام کیون کنگ اور آسٹریلوی شہری کا نام ٹموتھی ویکز ہے جو کابل میں امریکی یونی ورسٹی کے پروفیسر تھے اور 2007ء میں انہیں یونیورسٹی کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔صدر اشرف غنی نے سرکاری ٹی وی پر براہ راست اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے اعلیٰ رہنماؤں کی رہائی مشکل فیصلہ ہے جو ملک و قوم کے مفاد میں کیا گیا ہے‘ طالبان سے براہ راست مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے2 غیر ملکیوں کے بدلے طالبان قیدی رہا کیے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں افغان صوبے پکتیا کے ضلع اریوب زازئی میں ایک ڈرون حملے میں7 شہری ہلاک ہو گئے۔ ضلعی گورنر عزت اللہ خان نے بتایا کہ گزشتہ شام کو ضلع اریوب زازئی میں ڈرون حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے2 بچوں اور3خواتین سمیت7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دریں اثنا افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں چیک پوسٹ پر حملے میں 5 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ضلعی گورنر رحم الدین سرورزئی نے بتایا کہ ضلع اوبہ کے گائوں جینووائی میں علی الصبح پولیس چیک پوائنٹ پر مسلح شخص کے حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ۔
افغان حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے