English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ لٹک گیا

القمر

 اسلام آباد: نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے کے باعث لٹک گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر قانون فروغ نسیم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جوبے نتیجہ رہا، طویل اجلاس کے بعد بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا تاہم اس بارے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا آج اجلاس ہونا تھا جو نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ  پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا آج اجلاس نہیں ہوگا، ذیلی کمیٹی نے اپنی صرف سفارشات مرتب کرنا ہیں اور معاملہ کابینہ کو بھیجا جائے گا، ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔

سیکرٹری صحت پنجاب مومن آغا اور نواز شریف میڈیکل بورڈ کے سربراہ  ذیلی کمیٹی  کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزارت قانون پہنچے لیکن اجلاس نہ ہونے پر واپس روانہ ہوگئے۔ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ اجلاس نہیں ہورہا، شریف خاندان کے نمائندے عطا تارڑ کا کہنا تھا کابینہ ذیلی کمیٹی کا نہ تو بایئکاٹ کیا اور نہ ہی اس میٹنگ کے لیے بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کی منظوری دی تھی تاہم سابق وزیراعظم نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پر حکومتی شرائط تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے