English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک سری لنکا سیریز: 10 سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ بحال

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رنگ لے آئیں، 10 سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ہونے جارہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سر لنکا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان اور سری لنکا کے ‏ قومی کرکٹ ٹیم سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز ہوم کراوڈ کے سامنے کھیلے گی۔

‏سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی ، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کا پاکستان آکر ٹیسٹ سیریز کھیلنا پاکستان کرکٹ کے لیے ایک شاندار خبر ہے، ‏یہ سیریز اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک  محفوظ ملک ہے۔

ذاکر خان نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم بھیجنے پر سری لنکا کے مشکور ہیں، سیریز کے لیے معیاری انتظامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ہم  ایک بار پھر دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں، یقین ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لئے یہاں کنڈیشنز سازگار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے