English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منڈی میں سبزی کی قیمتیں کم، شہر میں آسمان پر سندھ حکومت بے بس

ٹماٹر بھی سبزی منڈی میں 160 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، اراکین اسمبلی پی ٹی آئی
سندھ حکومت کا پرائس اینڈ سپلائی کا محکمہ غیر فعال ہے، راجہ اظہر، ارسلان تاج اور عدیل احمد کا دورہ منڈی
کراچی (کرائم رپورٹر) سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں شہر سے کافی کم ہیں، ریٹ لسٹ پر صحیح طرح عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی رات گئے سبزی منڈی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی راجہ اظہر، ارسلان تاج اور عدیل احمد نے سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا، انہوںنے کہا کہ سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں شہر سے کافی کم ہیں،ریٹ لسٹ پر صحیح طرح عملدرآمد نہ ہونے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں،حکومت سندھ کا کام ہے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے،جو سبزی یہاں سو روپے کی ہے وہ شہر میں دو سو روپے کی فروخت کی جا رہی ہے،مصنوعی منگائی کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے،کئی سبزیاں کمشنر کراچی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ سے بھی کم ریٹ پر یہاں سبزی منڈی میں مل رہی ہیں،بھنڈی، مٹر، لیمو، دھنیا، پودینہ و دیگر سبزی منڈی میں کم قیمت میں فروخت ہو رہی ہیں،ٹماٹر بھی سبزی منڈی میں 160 سے 180 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے،سندھ حکومت کا پرائس اینڈ سپلائی محکمہ غیر فعال ہے، ارکان اسمبلی راجہ اظہر، ارسلان تاج اور عدیل احمد نے سبزی منڈی سے سبزیاں بھی خریدیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے