English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد چوہدری جتنا جھوٹ بولیں انہیں فردوس باجی کی کْرسی نہیں ملنی ،طلال چوہدری

القمر

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری جتنا جھوٹ بولیں انہیں فردوس باجی کی کْرسی نہیں ملنی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرانے پر اپنے رد عمل میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اللہ کی شان ہے کہ فواد چوہدری کہہ رہیں کہ خواجہ آصف نے جھوٹ بولا ہے،جس کی نوکری ہی جھوٹ کی وجہ سے قائم ہو اْسے کیا پتہ سچ کیا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کا ہر پارٹی بدلنے کے بعد جھوٹ کا نیا معیار ہوتا ہے، وہ اپنی وزارت سے متعلق کارکردگی کا کوئی بیان دیں، جھوٹا ہی دیں ، دیں تو سہی، فواد چوہدری جتنا جھوٹ بولیں انہیں فردوس عاشق اعوان کی کْرسی نہیں ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے