English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، فواد چوہدری

القمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حلف نامہ میں صرف یہی یقین دہانی ہے کہ میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے وکلاء نے جو حلف نامہ جمع تجویزکیا ہے، اس میں صرف ایک یقین دہانی ہے کہ میاں صاحب نے واپس نہیں آنا جب کہ وفاقی حکومت کے وکلاء کا موقف بالکل جائز اور قانونی طور پر درست ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے وکیل نے علاج کے بعد وطن واپس آنے اور مقدمات کا سامنا کرنے کے بیان حلفی کا مسودہ ہائی کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے