English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیکورٹی فورسز کی کوششوں سے ملک میں ترقی شروع ہوگئی‘ آرمی چیف

ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے‘ امن اور استحکام کے ذریعہ ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا
آرمی چیف کا فرنٹیئر کورہیڈ کوارٹرخیبرپختونخوا کے دورے پر پیغام‘ شہداء اور ان کے خاندان کو خراجِ تحسین
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں ہیں جس کے بعد باعث ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹئیز کورہیڈ کوراٹر خیبرپختونخوا کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دورے کے موقع پر ایف سی میوزیم اور قلعہ کی گیلری کا دورہ کا جنہیں عوام کے لیے کھول دیا گیا۔آرمی چیف نے خیبرپختونخوا خصوصا فاٹا میں استحکام لانے پر ایف سی جوانوں اور افسران کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہاں امن کے لیے فرنٹئیر کور کا اہم کردار ہے۔آرمی چیف نے شہداء اور ان کے خاندانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا یہ سیکیورٹی فورسز کی کوشش ہیں۔جس کے باعث ملک میں سماجی،معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشنز میں حاصل کیے گئے امن اور استحکام کے ذریعہ ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے