English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ نوازشریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔

وزیراعظم عمران خان اور حکومتی قانونی ٹیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیا جائے اور قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لے کر کابینہ میں رپورٹ پیش کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا اور فیصلے پر حکومتی حکمت عملی آئندہ کابینہ اجلاس میں طے ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے