کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ کسی کو بھی سڑک بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ جے یو آئی (ف) نے تاحال احتجاج کے لیے اجازت طلب نہیں کی، وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ قانون کے مطابق مخصوص مقام پر دھرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے، سعید غنی نے کہاکہ حب ریور روڈ کو بند کیاجائے گا تو شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ہماری پہلی کوشش یہ ہوتی ہے کہ سڑک بند کرنے والوں سے بات چیت کی جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- عمر خالد اور شرجیل امام کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی ضمانت، دہلی پولیس کو نوٹس جاری
- یوم آئین کے موقع پر 26 نومبر کو کانگریس ملک بھر میں ’سمودھان رکشا مارچ‘ نکالے گی، کھڑگے لکھنؤ میں ہوں گے شریک
- تقریباً ایک تہائی بچے کم وزن اور ہر 5 میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار: ملکارجن کھڑگے
- چانکیہ نے ’دام، دَنڈ، بھید‘ کا استعمال کر لیا ہے، لیکن وہ ناکام ہوئے ہیں: جئے رام رمیش
- مائیکرو سافٹ نے بڑے پیمانے پر تعطل کے بعد ’کوڈ ریڈ‘ نافذ کر دیا
