قائد آباد میں مسلح ملزمان یوسف چانڈیو کے ٹھیلے پر لوٹ مار کررہے تھے مزاحمت پر ڈاکو کا پستول چھین کر اسے ہی نشانہ بنایا
ہلاک ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے کرلی گئی جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
کراچی( کرائم رپورٹر) رات گئے قائد آباد میں پھل فروش ریٹائرڈ فوجی کی ڈاکو سے ہاتھا پائی‘ ڈاکو کی پسوتل چھین کر ڈاکو کو ہی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے قائد آباد گرین سٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو پھل فروش ریٹائرڈ فوجی یوسف چانڈیو نے مزاحمت کے دوران ڈاکو سے پستول چھین کر فائرنگ کرکے ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کی لاش کو پولیس کارروائی کیلئے تحویل میں لے کر قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے ملزم کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کرکے عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالا ملزم کی شناخت20 سالہ عامر حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ فروٹ کے ٹھیلے پر پھل فروش و ریٹائرڈ فوجی کے بیٹے سے لوٹ مار کررہا تھا جس پر پھل فروش نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پستول چھین کر ڈاکو کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا بعد ازاں پولیس نے ملزم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا۔

