لندن (اے پی پی) اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر نے مسئلہ کشمیر پرپاک بھارت جوہری جنگ کے خطرے سے خبردارکرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیاہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کرے ،مسئلہ کشمیر کوحل کرانا برطانیہ کی ذمے داری ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سابق سفارتکار سر مارک لائل گرانٹ نے امریکی جریدے فوربز میں شائع ہونے والے مضمون میں کہاکہ تازعہ کشمیر پر جوہری جنگ سے برطانیہ کو 20ارب پائونڈ کا نقصان ہوسکتا ہے۔ انہوںنے لکھا ہے کہ بھات کے حالیہ اقدامات سے مسلم اکثریتی علاقے جموںو کشمیر میں مایوسی اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر کوحل کرانے کے لیے برطانیہ کی خاص ذمے داری ہے کیوں کہ 1947ء میں تقسیم برصغیر کے وقت برطانیہ کشمیر کے حوالے سے اختلافات کو دور کرانے میں ناکام ہوگیا تھاجو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔
