English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تھائی لینڈ کی پاکستانی فلموں‘ ڈراموں کی شوٹنگ کی دعوت

ایسے53 پر فضاء مقامات ہیں جو شوبز کیلئے بہت سود مند ہیں‘ قونصل جنرل تھاٹھری چویچتا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تعینات تھائی لینڈ کے قونصل جنرل تھاٹھری چویچتا نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔یہ پہلا اتفاق ہے کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ملاقات کا شرف بخشا ہے ۔وہ اپنی رہائش گاہ پر فلم ٹی وی فنکاروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پرتھائی لینڈ کے ڈپٹی قونصل جنرل ایپی پین چی چاریہ (Apipan Cheecharea) اور تھائی ایئر کے کنٹری مینیجر کانا پوم ایپی نان کول(Kana poum Apinan Kul) نے بھی اظہار خیال کیا عشائیے میں ہمایوں سعید ،فرحان آغا،ماریہ واسطی ،ارم خان ،مونا جے ،ندیم بیگ ،شہناز رمزی ودیگر فنکاروں نے شرکت کی ۔قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی فنکارتھائی لینڈ کے پرفضا مقامات پر فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ کریں ۔تھائی لینڈمیں 53 ایسے مقامات ہیں جو شوبز شخصیات کے لیے بہت سود مند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر سال تھائی لینڈ میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ہر اس شخص کو ویزا جاری کردیا جا تاہے۔ جو ضروری دستاویزات اور معلومات فراہم کردے ۔انہوں نے کہاکہ تھائی لینڈ پاکستان کے درمیان تجارت کو بڑھانا ضروی ہے ۔پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دیگر شعبے کی طرح شوبز کے وفود کے تبادلے ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ اور پاکستان کے تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے