ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ کا لائحہ عمل آج طے کر یں گے ، مولانافضل الرحمن

تلہ گنگ(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پلان بی پر عمل درآمد جاری رہے گا، اس حوالے سے فیصلہ (آج)منگل کو رہبر کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ (آج)منگل کو اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔مولانافضل الرحمن نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر ان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں، حکومت نے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کافی مشکلات پیدا کیں، ہماری دعا ہے نواز شریف جلد از جلد صحت یاب ہوکر پاکستان آئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں