English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“نسیم شاہ میچ ونر بن سکتے ہیں”

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ قومی فاسٹ بولرز اور اسٹیو اسمتھ میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

برسبین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن میں نسیم شاہ اور عمران خان سینئر  نے بھرپور پرفارم کیا اور کوچز نے بھی ان پر سخت محنت کی، نسیم شاہ جانتے ہیں کہ انہوں نے کس لینتھ پر بولنگ کرنی ہے، ان کا ایکشن بھی اچھا ہے ان کی بولنگ میں اتنی جان ہے کہ ٹیم کے لیے میچ ونر ثابت ہوسکتے ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ امید ہے نوجوان پیسرز توقعات پر پورا اتریں گےاور کامیاب ہوں گے۔ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ کہ قومی فاسٹ بولرز اور اسٹیو اسمتھ میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے