English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کنفکشنری کی صنعت بھی بحران کا شکار ہوگئی

آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرکے مل مالکان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے‘ جاوید عبداللہ
مصنوعی اضافہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کریں گے‘ چیئرمین آل پاکستان کنفشکنری ایسوسی ایشن
کراچی( کامرس رپورٹر) شہر قائد میں کنفیکشنری کی صنعت بھی مشکلات کا شکار ہوگئی‘ چیئرمین آل کنفیکشنری ایسوسی ایشن جاوید عبداللہ نے کہا ہے کہ گندم کی بھرپور پیداوار کے باوجود مصنوعی بحران مل مالکان کو فائدہ پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔ آٹے اور میدے کی قیمتیں بڑھاکر عوام کے منہ سے روٹی اور کنفکشنری کی صنعت سے وابستہ افراد سے روزگار چھینا جارہا ہے۔ مہنگائی کے باعث پہلے ہی عوامی قوت خرید میں کمی آچکی ہے۔ حکومت عوام کو سہولیات دینے کی بجائے مزید مشکل حالات پیدا کررہی ہے۔ جب گندم کی فصل اچھی ہوئی ہے تو آٹا اور میدہ وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کیوں کیے جارہے ہیں? یہ سراسر عوام دشمنی ہے۔ اگر یہ مصنوعی اضافہ واپس نہ لیا گیا تو تاجربرادری عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے