ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا

 اسلام آباد: پاکستان نے پیرس میں ہونے والے انتخابات میں 154ووٹ حاصل کئے۔ 

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا ہے، اور پیرس میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان کو 154 ووٹ حاصل ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کا انتخاب ایک بار پھر عالمی برادری کے اعتماد اور یونیسکو کے اہم کام میں پاکستان کی اعانت کا مظہر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل 2015 میں بھی یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہوچکا ہے اور یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان کو دوبارہ رکن منتخب کیا گیا ہے، یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن ہونے کے بعد پاکستان کو ایشیا پیسفک خطے میں تعلیمی، ثقافتی، معاشرتی ارتقاء، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے میدان میں اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے منفرد اور خصوصی مواقع میسر ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں