English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیری فارمرز اور منافع خوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

دودھ 94 روپے فی لیٹر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے‘کمشنر کراچی
تمام ڈپٹی کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کارروائی کریں اور رپورٹ دیں‘ افتخار شالوانی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز اور منافع خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کارروائی کریں اور رپورٹ دیں۔ دودھ 94 روپے فی لیٹر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی، فروٹ، آٹا، مرغی، دیگر دکانوں اور بازاروں میں قیمت چیک کی جائے، شہری ڈی سیز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس منافع خوروں کے خلاف شکایت درج کرائیں۔ افتخار شالوانی نے کہا کہ سبزیاں، فروٹ اور دودھ مقرر کردہ سرکاری نرخ پر ہی فروخت ہوگا۔ عدالتی فیصلے پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے