English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اورنگی ٹائون ٹائیفائیڈ انجکشن لگنے سے بچوں کی حالت غیر

ایک اسکول میں مہم کے دوران انجکشن لگنے سے کچھ بچے بے ہوش اور بعض کے پیٹ اور جسم میں درد شروع ہوگیا، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
متاثرہ بچوں کو فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر غربی بھی اسپتال پہنچ گئے، علاج معالجہ کی یقین دہانی کرادی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون کے ایک اسکول میں ٹائیفائڈ کی ویکسین سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین بلدیہ غربی اظہارالدین احمد خان، ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ فیاض سولنگی اور اراکین سندھ اسمبلی صداقت حسین اور عدیل شہزاد کے ہمراہ اسکول کے پرنسپل سے ملاقات کی اور واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ پرنسپل نے بتایا کہ ٹائیفائڈ کے انجکشن لگنے سے کچھ بچے بے ہوش ہوگئے اور بعض بچے پیٹ اور جسم کے مختلف حصوں میں تکلیف میں مبتلا ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی تھی۔ بعدازاں چیئرمین نے ڈپٹی کمشنر اور اراکین سندھ اسمبلی سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال، الخدمت اسپتال اور امام کلینک پہنچ کر بچوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز سے بچوں کی صحت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، ڈاکٹرز نے بتایا کہ ٹائیفائڈ کی ویکسین لگنے سے اکثر ایسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے تمام بچے خطرے سے باہر ہیں اور جلد صحتیاب ہو جائیں گے، موقع پر موجود والدین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے علاج معالجہ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے