English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کی کمی

القمر

کراچی: زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں  4 کروڑ 1 لاکھ  ڈالرز کی کمی ہوئی اور مجموعی ذخائر 15 ارب 46 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 1 لاکھ  ڈالرز کی کم رہی، تاہم اس دوران سرکاری ذخائر میں 4 کروڑ 48 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، اور 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 46 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق  4 کروڑ 48 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد سرکاری ذخائر 8 ارب 44 کروڑ 21 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 49 لاکھ  ڈالرز کی کمی سے 7 ارب 2 کروڑ 2 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے