English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غصے میں تھا، آئندہ ایسی تقریر نہیں کروں گا، وزیراعظم عمران خان

القمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بلاول زرداری سے متعلق اپنی تقریر پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غصے میں تھے اور تقریر میں انہوں نے اپنا غصہ باہر نکالا لیکن اب انہوں نے سوچا ہے کہ دوبارہ وہ ایسی تقریر نہیں کریں گے۔ سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم سے بلاول سے متعلق انکی تقریر
کے بارے میںپوچھا تو وزیراعظم نے جواب دیا کہ کنٹینر سے انکی ذات پر حملے کیے گئے، انہیں یہودی ایجنٹ بنایا گیا، انکے لیے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کیا گیا۔تاہم وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں احساس ہوا ہے کہ وزیراعظم کی حیثیت سے انہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی اور اب وہ ایسی تقریر نہیں کریں گے۔ارشاد بھٹی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان مطمئن اور خوش تھے اور قہقہہ لگا رہے تھے۔ وزیراعظم کسی بھی طرح پریشان نہیں لگے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے موٹروے کے افتتاح کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی نکل اتاری تھی۔ وزیراعظم نے بلاول کے اس بیان کی نکل اتاری جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے سائنسدان بلاول کے اس بیان پر ہل کر رہ گئے ہیں۔
وزیر اعظم تقریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے