English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹماٹرکے بعدآٹے کابحران شدت اختیارکرنے لگا

غریبوں کیلئے دووقت کی روٹی کاحصول مشکل ہوگیا،مصطفی کمال
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کوقابو کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے، ٹماٹر اور چینی کے بعد اب آٹے کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔ اشیا خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، غریبوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے، ایک شخص بے روزگار ہوتا ہے تو اس کا پورا گھرانہ مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے، بچوں کے لیے تعلیم کا حصول دشوار ہو جاتا ہے، بوڑھے ماں باپ کی دوائیں قوت خرید سے باہر ہو جاتی ہیں، حالات کو سنبھالنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا، کوئی والدین اپنے بچوں کو بھوکا رہنا نہیں دیکھ سکتے، سفید پوش طبقے کی ایک بڑی تعداد لوگوں کے آگے مانگنے پر مجبور ہو چکی ہے جبکہ تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حکمران اپنی موجوں میں گم ہیں، اگر حالات ایسے ہی رہے تو عوام کا بڑھتا ہوا غم و غصہ حقیقت میں سونامی ثابت ہوگا جو سب بہا لے جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہائوس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان ہائوس میں اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل، کراچی آرگنائزنگ کمیٹی، ڈسٹرکٹ الیکشن سیل، شعبہ نشرو اشاعت سمیت دیگر مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائمخانی نے کہاکہ پی ایس پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ حصہ لے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے