کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادھر سونا بھی 350 روپے سستا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے کی کمی سے 155.45 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.40 روپے پر آگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 1469 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 350 روپے کمی سے 85850، دس گرام 300 روپے کی کمی سے 73603 روپے کا ہوگیا۔

