کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 171 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوگئے۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 171 جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 12 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد رواں سال صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 983 ہوگئی ہے جبکہ 35 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں، دوسری جانب مچھروں کا خاتمہ تاحال ممکن نہیں ہوسکا۔

